جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنیں گی

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لیے تین نام زیر غور تھے جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام شامل ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں مگر جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر ان کے نام کی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنیں گی

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس بنانے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

ججز تعیناتی کمیشن کا اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لیے تین ناموں پر غور کیا گیا جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام شامل ہیں۔ اجلاس میں جسٹس عالیہ نیلم کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزد کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جوڈیشل کمیشن جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزدگی سے متعلق سفارش پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لیے تین نام زیر غور تھے جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام شامل ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں مگر جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر ان کے نام کی منظوری دے دی۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تعینات کر دیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی نشست خالی ہو گئی تھی۔