Get Alerts

عوامی ٹیکس کے 42 ملین روپے حکومتی دفاع کے لئے خرچ کرنے کی منظوری

عوامی ٹیکس کے 42 ملین روپے حکومتی دفاع کے لئے خرچ کرنے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد اب 2 ملین روپے کی خطیر رقم سے یہ ونگ قائم کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق  ڈیجیٹل میڈیا ونگ حکومتی  اقدامات کی مثبت تشہیر کرتے ہوئے اسکا دفاع کرے گا جبکہ مخالفین کو مؤثر جواب دے گا۔


حکومتی اقدامات کے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزارت اطلاعات و نشریات میں قائم کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ونگ 27 افراد پرمشتمل ہوگا جو کہ حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کرے گا۔


جبکہ اس معاملے پر وزیراعظم کی معاون خصوسی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے  سپلیمنٹری گرانٹ وزارت خزانہ کا اختیار نہیں ہوتا، ای سی سی نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا بجٹ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا۔


یاد رہے کہ عمران خان اپوزیشن پر اس حوالے سے تنقید کرتے رہے ہیں کہ عوامی پیسہ ذاتی تشہیر پر کیوں لگایا جاتا ہے۔