Get Alerts

'پی ٹی آئی کے 21 ایم این ایز اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں'

'پی ٹی آئی کے 21 ایم این ایز اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں'
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیبل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 21 ایم این ایز اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 21 ایم این ایز نے ہمیں کہا کہ ہم پریس کانفرنس کرکے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں لیکن ہم نے انہیں روک رکھا ہے تا کہ ان کے لیے کوئی برابلم نہ ہو۔

جب کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے پروگرام کے دوران کہا کہ حکومت کسی بھی قانون کے تحت کسی رکن پارلیمنٹ کو ہاؤس کے اندر جانے سے نہیں روک سکتی، فواد چوہدری کا احتجاج کے ذریعے روکنے کا بیان محض سیاسی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ کس مائی کے لال میں کلیجہ ہے کہ 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالے اور واپس جائے۔