اختلاف ثناﷲ زہری کو کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے پر ہوا، عبدالقادر بلوچ مان گئے

اختلاف ثناﷲ زہری کو کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے پر ہوا، عبدالقادر بلوچ مان گئے
پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے والے سابق رہنماء عبدالقادر بلوچ مان گئے کہ پارٹی سے اختلاف ثناءاللہ زہری کو کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے پر ہوا۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے آج نیوز کے پروگرام میں اینکر ثناء بچہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ثناء بچہ نے رانا ثناءاللہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس میں نواز شریف نے نام لئے تو آپ ان کے ساتھ بیٹھے تھے تب آپ نے نواز شریف کی حمایت کی تا کہ پورے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے لوگوں کے نام ہی لئے جائیں۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وہ بالکل درست کہہ رہے ہیں انہوں نے نواز شریف کے اس بیانئیے کی تائید کی مگر اختلاف کوئٹہ جلسے میں ثنااللہ زہری کو نہ بلانے پر ہوا۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ثناءاللہ زہری پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ رہے ہیں اور وہ سرداروں کے سردار قبیلے سے ہیں جو دبئی سے گلے کا علاج چھوڑ کر جلسے میں شمولیت کیلئے آئے مگر پارٹی نے انکا خیر مقدم نہیں کیا اس لئے انہوں نے پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

https://twitter.com/aaj_urdu/status/1328027887237287937?s=09