باجوڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

باجوڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میاں گل جان کو قتل کر دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔ 

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1184497587132555265?s=20

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ آج سہ پہر تحصیل خار میں پیش آیا ہے جہاں میاں گل جان گھر سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما کی نعش ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

وقوعہ کے بعد لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش ششروع کر دی ہے۔