Get Alerts

عائشہ اکرم نے اہم ثبوت پیش کر دئیے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے عائشہ کو بے قصور قرار دے دیا

عائشہ اکرم نے اہم ثبوت پیش کر دئیے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے عائشہ کو بے قصور قرار دے دیا
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سے عائشہ اکرم نے ملاقات کی جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیو ڈی آئی جی کو پیش کر دی۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔ عائشہ سے زیادتی ہوئی، اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے۔

گذشتہ روز گریٹراقبال پارک واقعہ کے کرداروں ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اورمبینہ آڈیوسامنے آئی جس میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ ریمبو اصرار کر کے عائشہ کو مینار پاکستان آنے کیلئے کہتا ہے ۔ سامنے آنے والی مینہ آڈیو میں ریمبو عائشہ کو گریٹر اقبال پارک میں آنے پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آنا،آپ کی ورتھ ( شہرت )میں اضافہ ہو گا ،آپ کوپتہ چلے گا کہ آپ کسی جگہ پر آئی ہوئی ہو،وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا، سرکاری سکیورٹی ہو گی۔

آڈیو میں ریمبو کہتا ہے کہ میں آپ کو اکثر جس فراک کا کہتا ہوں آپ نے وہ فراک پہن کر آنا ہے جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ میں نے چودہ اگست کی مناسبت سے کپڑے پہن کر آؤں گی ۔ ریمبو ایک بار پھر کہتا ہے کہ تم نے چار بجے تک آجانا ہے ، پھر اپنی ورتھ ( شہرت) دیکھنا جس پر عائشہ کہتی ہے کہ میری آپ نے جو پہلے عزت بنائی ہے اس کا مجھے پتہ ہے ۔

عائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے خصوصی ملاقات کی ہے اور مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے، عائشہ سے زیادتی ہوئی ،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے جبکہ پلان کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔