Get Alerts

بالی ووڈ کی مشہور فلم ''غدر'' کا 20 سال بعد سیکوئل بنانے کا اعلان

بالی ووڈ کی مشہور فلم ''غدر'' کا 20 سال بعد سیکوئل بنانے کا اعلان
بالی ووڈ کی مشہور فلم ''غدر'' کا 20 سال بعد سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کے دوسرے حصہ میں ہدایتکار انیل شرما کے صاحبزادے اتکرش بھی سنی دیول کے ساتھ اہم رول نبھائیں گے۔

2001ء میں ریلیز ہونے والی فلم غدر میں سنی دیول اور امیشا پٹیل نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم نے زبردست کامیابی کیساتھ ساتھ کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کئے تھے۔ کہتے ہیں کہ اس فلم میں سکینہ کے رول کیلئے امیشا کو 500 لڑکیوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔



یہ اس وقت کی دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی تھی۔ تبھی سے فلم کے مداح اس کے دوسرے حصے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جو اب جا کر ختم ہوا ہے۔

https://twitter.com/Anilsharma_dir/status/1448884360862523398?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1448884360862523398%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodhungama.com%2Fnews%2Fbollywood%2Fgadar-2-sunny-deol-ameesha-patel-reunite-iconic-sequel-motion-poster-unveiled%2F

تارا سنگھ ( سنی دیول) اور سکینہ (امیشا پٹیل) کی جوڑی غدر 2 میں بڑے پردے پر لوٹ رہی ہے۔ حال ہی میں اس فلم کا اعلان کیا گیا تھا۔ سنی دیول نے غدر2 کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئےانسٹا گرام پر لکھا کہ دو دہائی بعد ٓخر کار انتظار ختم ہوا۔ سیکوئل کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں سے پہلے حصہ کی کہانی ختم ہوئی تھی۔

’غدر‘ کے ہدایت کار انیل شرما تھے اور اس میں ان کے بیٹے اتکرش نے تارا سنگھ اور سکینہ کے بیٹے جیتے (چرن جیت سنگھ) کا رول نبھایا تھا۔ سیکوئل میں اب جیتے بڑا ہو جائے گا اور آگے کی کہانی دکھائی جائے گی۔



اس مرتبہ کی کہانی میں سنی دیول کے ساتھ ان کا آن سکرین بیٹا یعنی اتکرش لیڈ رول میں ہوگا۔

غدر2 کے ہدایت کار بھی انیل شرما ہی ہونگے۔ اس فلم کے ذریعہ سنی دیول اور امیشا پٹیل 20 سال بعد آن سکرین ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی شکتی مان نے لکھی ہے اور شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ غدر 2 بطور ہیرو اتکرش کی دوسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل وہ 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم’جینئس‘ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم کے ہدایت کار بھی انیل شرما ہی تھے۔