پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ  پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے اور پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔


لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پرپولیس کے قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔


دورانِ سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے اور پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔


چیف جسٹس نے مزید کہا کہ  پولیس گندے انڈوں کو نکال باہر کرے اور افسروں کو معاف کرنے کی روش چھوڑ دیں۔


چیف جسٹس قاسم خان نے اگلی سماعت پر آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔