Get Alerts

گریڈ 1 سے 5 تک نوکریاں قرعہ اندازی سے دینگے، فواد چودھری

گریڈ 1 سے 5 تک نوکریاں قرعہ اندازی سے دینگے، فواد چودھری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت 1 سے 5گریڈ کی نوکریاں قرعہ اندازی سے دے گی جبکہ دیگر گریڈ کی نوکریاں ٹیسٹ نظام سے دیں گے جو ابھی طے ہونا باقی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے گریڈ 5 تک کی نوکری کے لئے کوٹا دیا جاتا تھا جسے اب ختم کیا جا رہا ہے۔
تاہم انھوں نے وضاحت نہیں کی کہ سرکاری نوکریاں وفاقی محکموں کے لئے ہوں گی یا اس میں صوبائی محکموں کی سرکاری نوکریاں بھی شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفننگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان اگر لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس کر دیں تو ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اگر 26 ملین ڈالر ظاہر کرکے پاکستان لاتے ہیں تو سوچیں ان کا کتنا پیسا باہر ہوگا؟ الطاف حسین،اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز عدالتوں کو سامنا نہیں کر رہے،یہ ملک سے باہر ہیں، انہیں ملک واپس لائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے،کوئٹہ جیسے واقعات پر بلاول اور زرداری سیاست کر رہے ہیں،ویسے ایسا کرنا نہیں چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے،کوئٹہ جیسے واقعات پر بلاول اور زرداری سیاست کر رہے ہیں،ویسے ایسا کرنا نہیں چاہیے۔