Get Alerts

ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد کرونا وائرس کا شکار ہوگئی

ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد کرونا وائرس کا شکار ہوگئی
پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  حکام کے مطابق ملک بھر میں اس وقت طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 90 ڈاکٹر بھی ہیں۔

حکام کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں اب تک 30 نرسوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 60 سے زیادہ پیرامیڈکل سٹاف اور دیگر عملہ کرونا وائرس کا شکار ہو چکا ہے۔  جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 11 ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈکس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ پاکستان میں گزشتہ 2 ماہ میں 2 ڈاکٹر اور ایک نرس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔


حکام کے مطابق 200 سے زائد مزید طبی ونیم طبی عملے کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جس کے نتیجے کا انتظار ہے

جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکام نےا بتایا ہے کہ  16 اپریل تک سندھ میں 45، پنجاب 44، خیبر پختونخوا 39، اسلام آباد 15، بلوچستان 20، آزاد کشمیر 4 اور گلگت بلتستان میں 2 طبی اور نیم طبی عملے کے افراد وائرس کا شکار ہوئے تھے، اس  متاثرہ طبی عملے کی اکثریت یا تو اسپتالوں میں زیر علاج ہے یا انہیں گھروں پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں طبی عملے کے ایک فرد کی حالت تشویشناک ہے اور  پنجاب میں بھی ایک پروفیسر وینٹی لیٹر پر ہیں۔


یاد رہے  کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتیں بھی 135 تک جا پہنچی ہیں۔