وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوام اور صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ میں سے ہی ہوں اور آپ سمجھیں کہ کسی چھوٹے سے صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تھانوں میں ایف آئی آر ہو گی اور تھانوں میں عزت سے پیش آیا جائے گا۔
انہوں نے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھیں کہ ایک صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔پولیس لائنز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں کم ہیں لہٰذا اس میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ ہم صحافیوں کیلئے 800کنال کی رہائش کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد سے 800 کنال نہ ملے تو بے شک کم ملے لیکن وزیر اعظم کے آنے سے پہلے پہلے اسی ہفتے میں وہ بندوبست ہو جائے اور ہم ان کو پلاٹ دیں گے تاکہ یہ بہتر طور پر گزارہ کر سکیں۔