Get Alerts

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں: کراچی، لاہور اور اسلام آباد کا "ڈیتھ ہاٹ سپاٹ" بننے کا امکان

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں: کراچی، لاہور اور اسلام آباد کا
ملک کے تین بڑے شہر کرونا سے ہلاکتوں کے لیے خطرناک ترین قرار دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی، لاہور اوراسلام آباد میں ہوئیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کا 75 فیصد تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 سے 13 دسمبر کے دوران ملک میں 319 افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 180 ہلاکتوں کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

30 نومبر سے 6 دسمبر کے دوران ملک میں 299 افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 169 کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے جب کہ 23 سے 29 نومبر کے درمیان ملک میں 248 افراد کرونا سے زندگی کی بازی ہارئے اور اس میں سے 140 افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے تھا۔