Get Alerts

’جب ریپ کو روکنا ممکن نہ ہو تو اس سے لطف اندوز ہوں‘، بھارتی رکن اسمبلی کے بیان پر ہنگامہ

’جب ریپ کو روکنا ممکن نہ ہو تو اس سے لطف اندوز ہوں‘، بھارتی رکن اسمبلی کے بیان پر ہنگامہ
کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمار کے ریاستی اسمبلی میں ریپ سے متعلق متنازع بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کی اسمبلی میں کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمار کے ریپ سے متعلق متنازع بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اجلاس میں بحث جلدی ختم کرنا چاہ رہے تھے جبکہ ارکان کی جانب سے مزید وقت مانگا جا رہا تھا۔

ایسے میں کانگریس کے رہنما رمیش کمار نے کھڑے ہو کر بیان دیا کہ ‘جب ریپ کو روکنا نا ممکن ہو تو لطف اندوز ہونا چاہیے’۔

ان کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت ارکان نے قہقہے بھی لگائے تاہم بھارتی رہنما کے اس بیان سے بھارت میں ہلچل مچ گئی۔

https://twitter.com/XpressBengaluru/status/1471526347998593027

کانگریسی رہنما کے بیان کی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی ہے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُدھر شدید تنقید کے بعد کانگریس رہنما نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔