Get Alerts

ہم آگہی سے پاک ہیں

ہم آگہی سے پاک ہیں
ہم سمجھیں جِن کو ہم میں سے
پھر کریں بھروسہ بے پناہ
اصلی ہے رُوپ اُن کا کچھ یُوں
صرف تخت ضرورت بیٹھیں سَنگ

غُربَت سے نہ ہی غَرِیب سے خود
کوئی رِشتہ نہ کوئی ناطہ بُنیں
خُو گَر اُن ساری نَشِستوں کے
ایوانوں میں دیں اُونچے جو ڈَھنگ

کوئی دِل میں رَحم نہ خوفِ خُدا
سَب نیچے روند پاؤں کے پھر
رَکھ سارا نِظام سیڑھی تَرتیب
بھرتے ہیں اپنی تجوری دَبَنگ

ہیں اَشرافیہ یہ وَڈیرے بھی
شاہی نوکر اور پِیر بھی ہیں
دولت کو پڑھ یہ عین عِبادت
رکھتے ہیں بِھیس و دیس اور رَنگ

محفُوظ فولاد فَصیلوں میں
مامُور محافظ حکُومت وقت
سمجھ عیّاشی کو نان و نفَقَہ
ہیں لا علم بُھوک، اَفلاس کے ہَنگ

گو کَم ہیں یہ تعداد میں پَر
رہتے بَخَصلَتِ دِیمَک ہیں
چھپ جڑ بنیاد میں دھرتی کو
کھا سب چاٹا بس چھوڑا زنگ

کوئی لاحَق اِن کو فَنا نہیں
اِک عرصہ موت اپنی سے پہلے
کرتے ہیں نامزد جا نَشین
رَکھنے ہمیں دائم اپنا مَلَنگ