اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی شارع اقبال پر ضلعی کچہری کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر آئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جب کے متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں ایک مذہبی جماعت کی سیاسی ریلی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کوئٹہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
شہر کے مصروف کاروباری علاقے جناح روڈ کے قریب ایک زوردار دھماکا سنا گیا جس کے بعد افراتفری مچ گئی، جس وقت دھماکا ہوا ایک مذہبی جماعت کے کارکن ریلی کی صورت میں پریس کلب کی جانب آ رہے تھے۔#NayaDaur #Quetta #Blast pic.twitter.com/KlSjuX65vn
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) February 17, 2020
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔