ہر حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کیلئے رابطے کرے:وزیراعظم حفیظ شیخ کو منتخب کروانے کے لئے متحرک

ہر حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کیلئے رابطے کرے:وزیراعظم حفیظ شیخ کو منتخب کروانے کے لئے متحرک
وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کے لیے وزرا کو ٹاسک سونپ دیا۔ جس کے تحت وزیراعظم نے وزراء کو ہدایات دیں کہ ہر حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کیلئے رابطے کرے تاکہ حفیظ شیخ کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اندر سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزرا نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پہلے بھی نااہل ہو چکے،سزا یافتہ ہیں، حفیظ شیخ کے مقابلے میں ایسا امیدوار آیا جو پہلے ہی سزا یافتہ ہے۔

کابینہ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ہر حکومتی رکن اپوزیشن ارکان سے ووٹ کیلئے رابطے کرے جس پر تمام وزرا نے تعلقات کی بنا پر ووٹ مانگنے کی ذمہ داری لے لی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزرا حکومتی امیدواروں کیلئے سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں۔