پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹرویو نشر کرنے پر 24 نیوز چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا کر دیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 24 نیوز کی مسلسل خلاف وزریاں قابل تشویش ہیں۔ آئندہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔
https://twitter.com/reportpemra/status/1494283787559133184?s=20&t=YquOROzN5csJT8zeRjKI2w
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے چینل 24 پر پروگرام دستک جو کہ مورخہ 3 فروری 2022ء کو نشیر کیا گیا تھا، میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹرویر نشر کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے چینل 24 کی قوانین اور احکامات کی مسلسل خلف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور فیصلہ کرتے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔