Get Alerts

عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے: وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے: وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔


شبلی فراز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کی ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کی۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ان کی تبدیلی کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاداور بددیانتی پر مبنی ہیں۔

https://twitter.com/shiblifaraz/status/1283767326052057088

 

یاد رہے پی ٹی آئی حکومت جو ایک روز پہلے کسی بھی عمل یا شخصیت کے بارے میں بیان دیتی ہے اس سے الٹ جلد ہی ہوجاتا ہے۔ جیسا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ہوا تھا۔