Get Alerts

کرونا کے فری ٹیسٹ کی سہولت کے حکومتی دعوے غلط ثابت

کرونا کے فری ٹیسٹ کی سہولت کے حکومتی دعوے غلط ثابت
حکومت کی جانب سے  کرونا کے مفت ٹیسٹ کرانے کے دعوے کی قلعی کھل گئی ہے۔ عالمی وبا کا شکار پاکستانی شہری بھاری بھرکم رقم خرچ کرکے کرونا کا ایک ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے حکومت کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں فراہم کردہ کرونا ٹیسٹ کی رسید شیئر کی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے اس صارف نے ایک ٹیسٹ کے عوض 24 ہزار روپے خرچ کئے ہیں۔ 

ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صارف نے حکومت کو اس مشکل ترین وقت میں بھی عوام کو لوٹنے سے باز نہ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔