کرونا وائرس: نمازی نماز کے وقت مناسب فاصلہ رکھیں، جمعہ مختصر کر دیں، فتویٰ

کرونا وائرس: نمازی نماز کے وقت مناسب فاصلہ رکھیں، جمعہ مختصر کر دیں، فتویٰ
کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان علما کونسل نے مشترکہ فتوی جاری کردیا۔ فتویٰ میں تمام مذہبی اجتماعات فوری طور پر ملتوی کردیئے گئے۔ جمعہ میں خطبات کو مختصر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے۔مساجد میں باجماعت نمازفرش پر ادا کی جائے ۔

نمازکی ادائیگی سے قبل سرف یا صابن سے فرش کو دھونابہتر ہو گا۔مصافحہ کے بجائے زبان سے اسلام علیکم ورحمتہ اللہ کہا جائے ۔مریض و بزرگ مساجد کے بجائے گھرمیں نماز پڑھیں تو بہتر ہو گا۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں وضوخانوں اور طہارت خانوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے

اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چرچز اور مندر اپنی عبادات کا سلسلہ موقوف کر دیا جائے