Get Alerts

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین جلد عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین جلد عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی جانب آج ہی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے اعلان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سینئر صحافی مبشر زیدی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے آج ہی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے اور تحریک عدم اعتماد میں ان کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان سامنے آنے کا امکان ہے۔

https://twitter.com/Xadeejournalist/status/1504415203597123587?s=20&t=LFFy8Zhc-5V2msuFhR2cXQ

دوسری جانب اینکر سعدیہ افضال نے بھی اپنی ٹویٹ میں بھی اس قسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ آج رات پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی عمران خان کیخلاف جانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

https://twitter.com/SaadiaAfzaal/status/1504421726179848203?s=20&t=I3f3lgMADjNODp69DOMTbw

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیدیا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کچھ ارکان پارلیمنٹ کے مسنگ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مانیٹرنگ کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا ہے، اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی لوکیشن، کال ڈیٹا اور نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کا کہا گیا ہے۔

وزیراعظم نے سویلین حساس اداروں کو سندھ ہاؤس کی بھی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے ذریعے سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے یہ بات بھی سامنے آئی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کا بازار نہیں بننے دیں گے۔