جب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی ہے۔ حکومتی مشیروں اور وزیروں کی بوکھلاہٹ اور غصہ صاف نظر آ رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال ڈاکٹر شہباز گل ہیں، جنہوں نے ایک لائیو پروگرام میں ڈاکٹر رمیش کمار کو ''دلا'' کہہ دیا۔
https://twitter.com/OhTripe/status/1504477070792921101?s=20&t=vDByYcPkWLX2fFcFOa4XkA
یہ افسوسناک واقعہ دنیا نیوز کے پروگرام ''آن دی فرنٹ'' میں پیش آیا، جس میں ڈاکٹر شہباز گل اور ڈاکٹر رمیش کمار شریک تھے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے متعدد بار ''دلا'' اور ''دلے'' کا لفظ استعمال کیا جو بیپ کے باوجود آن ائیر چلا گیا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ رمیش کمار جعلی ادویات بیچنا چاہتے تھے، انہوں نے اس کام کیلئے پانچ بار مجھ سے رابطہ کیا۔ یہ اور راجا ریاض جیسے لوگوں نے حکومت کو بلیک میل کیا۔
https://twitter.com/OhTripe/status/1504477506539204615?s=20&t=vDByYcPkWLX2fFcFOa4XkA
دوسری جانب رمیش کمار کا کہنا تھا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان بہت اچھے انسان ہیں لیکن ان کے وزیروں اور مشیروں نے ہمیشہ ان کو غلط مشورے دیئے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔ ان کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 24 کے قریب ایم این اے بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کماربھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ یہاں 24 ایم این ایز موجود ہیں، پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے باعث وہ لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔