Get Alerts

'کلبھوشن کے حق میں حکومتی بل کے بعد مخالفین کو غدار کہنے والے محب وطن ڈوب مریں' حامد میر

'کلبھوشن کے حق میں حکومتی بل کے بعد مخالفین کو غدار کہنے والے محب وطن ڈوب مریں' حامد میر
سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پیش ہونے والے حکومتی بل کے بعد مخالفین کو غدار کہنے والے محب وطن ڈوب مریں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ

"کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سہولتیں دینے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں آج کا دن بہت تاریخی ہے حکمران اتحاد اپنی اکثریت کے بل بوتے پر ایک بھارتی جاسوس کے حق میں قانون سازی کریگا آج کے بعد مخالفین کو غدار کہنے والے محب وطن ڈوب مریں"

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1460901642837102595

اس سے قبل انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور ایم این اے مولانا چترالی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کون ہے جو اس قسم کے قوانین منظور کرانے کے لئے زور لگا رہا ہے؟ انہوں نے لکھا کہ

"جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور ایم این اے مولانا چترالی نے بتایا ہے کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آزادی دلانے کا بل پیش کیا جائے گا جس کی وہ مخالفت کرینگے ، کون ہے جو اس قسم کے قوانین منظور کرانے کے لئے زور لگا رہا ہے؟"

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1460862658266214403

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ

"آج یہ قانون پاس کرکے کلبھوشن کو NRO دیا جا رہا بھارت کو خوش کرنے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلے جا رہے ھیں۔۔ ترلے انڈیا کے خود کرتے ھیں الزام دوسروں پہ لگاتے ھیں۔۔ کوئی شرم کو ئ حیا ھوتی ھے"

https://twitter.com/KhawajaMAsif/status/1460892516975357952

خیال رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف کے قانون کے پیش نظر بل پیش کریں گے۔