سہیل وڑائچ کی کتاب ایک کارٹون کی وجہ سے ناقابلِ قبول: کیا سرورق بدلنے سے حقائق بدل جائیں گے؟

سہیل وڑائچ کی کتاب ایک کارٹون کی وجہ سے ناقابلِ قبول: کیا سرورق بدلنے سے حقائق بدل جائیں گے؟
ممتاز صحافی سہیل وڑائچ کی کتاب ’یہ کمپبنی نہیں چلے گی‘ کی کاپیاں بازاروں سے غائب ہو گئی ہیں۔ کتاب کے سرورق پر بنے کارٹون میں عمران خان جنرل باجوہ کے پیروں میں بیٹھے ہیں جب کہ ملک کے دیگر سیاسی لیڈر کھڑکی سے یہ منظر للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

سہیل وڑائچ کی کتاب حال ہی میں ساغر پبلیشرز نے شائع کی تھی۔ نیا دور سے بات کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ریاست اور حکومت میں موجود چند حلقوں کو اس کتاب کے مرکزی پوسٹر اور اس کتاب کے عنوان سے اعتراض تھا جس کے بعد سہیل وڑائچ صاحب نے اس کا مرکزی پوسٹر اور نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔