سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع 30 اپریل کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک کے لیے کی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر عائد پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اس سے قبل پابندی 14 اپریل تک لگائی گئی تھی جس میں 21 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔
کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نطر بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سول ایوی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو بھی اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران خصوصی ریلیف اور کارگو پروازیں اڑان بھر سکیں گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔