کرونا وائرس: ملک کی فضائی حدود 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کا امکان

کرونا وائرس: ملک کی فضائی حدود 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کا امکان
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت  کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں فضائی آپریشن کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے واپسی کیلئے نکلے ہوئےپاکستانی مسافروں کے وطن پہنچنے تک فضائی حدود کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سےہوا بازی ڈویژن کو ہدایات دی گئی ہے  کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ تمام ایئرلائنز پاکستان کے لئے مزید پروازیں روانہ نہ کریں۔ تاہم ہدایات دی گئی ہیں کہ جو پروازیں مسافروں کو لے کرروانہ ہو چکی ہیں انہیں وطن پہنچنے دیا جائے۔

اس حوالے سے وزیر ایوی ایشن نے کہا ہے کہ تمام ٹرانزٹ مسافروں کو پاکستان پہنچانے کے بعد اہم فیصلہ کریں گے