Get Alerts

تمام مسلمان تراویح اور عیدالفطر کی نماز گھر میں ادا کریں، سعودی مفتی اعظم

تمام مسلمان تراویح اور عیدالفطر کی نماز گھر میں ادا کریں، سعودی مفتی اعظم
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جانی چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عید تک صورتحال بہتر نہ ہو تو عید کی نماز بھی گھروں میں ہی ادا کی جائے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  کے مطابق جب رمضان المبارک میں نماز تراویح کے حوالے سے سعودی مفتی اعظم سے رائے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ 'رمضان المبارک میں اگر کرونا وائرس کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی تو اس وبا کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے نماز تراویح گھر میں ادا کی جاسکتی ہے اور ایسا ہی نماز عید الفطر کے حوالے سے بھی کیا جاسکتا ہے'۔

  کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی جزوی لاک ڈاؤن ہے جبکہ نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کے اجتماعات کو انتہائی محدود کردیا گیا ہے۔ البتہ اب رمضان کے قریب آتے ہی گزشتہ دنوں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اور رمضان میں مساجد میں تراویح کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم بعد میں اپنے مبہم سے بیان میں انکا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے وہ حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں گے۔ ایسے میں  خدشات بڑھ گئے ہیں کہ لوگ بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کریں گے جبکہ نماز تراویح کا بھی معاملہ حل طلب ہے۔

اس سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی کی صدارت میں علمائے کرام کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے عبادات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اب تک 87 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 142 ہوگئی ہے۔