میرے پاس بھی شہباز گل کی دوران حراست لی گئی ایسی فوٹوز موجود ہیں، جنھیں شیئر کرنا مناسب نہیں لیکن ان کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ ان پر کوئی شدید قسم کا تشدد کیا گیا ہے۔ یہ تصاویر ٹارچر کے زمرے میں آتی ہی نہیں ہیں، اعزاز سید
پی ٹی آئی تو چاہتی ہی یہ ہے کہ شہباز گل ایک ایشو بنا رہے۔ عمران خان اس وقت یہ نہیں چاہتے کہ شہباز گل باہر آ جائے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اندر رہیں اور روزانہ میڈیا پر ان کے حوالے سے کوئی نہ کوئی بات نکلتی رہے، اعزاز سید
علی وزیر کو دو سال ہو گئے وہ ابھی تک سلاخوں کے پیچھے ہیں لیکن ان پر جو ٹارچر کیا گیا، ہم اس پر تو کوئی بات نہیں کرتے۔ اس بندے کے ساتھ کوئی سیاسی جماعت کھڑی نہیں ہوئی۔ اس کے حق میں آج تک کسی ٹی وی پر پروگرام نہیں کیا گیا، اعزاز سید
آئی ایم ایف کیساتھ جو ہمارا معاہد ہے وہ یہ ڈیمانڈ کرتا ہے کہ ہم اپنے اخراجات اور ٹیکسز میں جو فرق آجاتا ہے جس کو مالیاتی خسارہ کہا جاتا ہے اس کو کم کیا جائے اور اس کو کم کرنے کیلئے یہ نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں، سگریٹ پر ٹیکس اچھی چیز ہے، ڈاکٹراقدس افضل
ملک کے جو قانونی ماہرین ہیں وہ ہمیں بتائیں کہ وہ حکومت کو کب تجویز کریں گے کہ ایک آدمی جو مسلسل مسلح افواج پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ آپ ایک آئینی حکومت کو چلتا کریں اس کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیے یا نہیں، مرتضی سولنگی