بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی موجودہ صورتحال پر ایک مختصر سا بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مختصر بیان میں سوال کیا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے؟
Abu bachao muhim kon chala raha hai? @ImranKhanPTI
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 18, 2019
اس سے قبل گذشتہ روز سنگین غداری کیس میں سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم جاری ہونے کے بعد انہوں نے ٹویٹر پر فوری ردعمل کا اظہار اس بیان کے ساتھ کیا تھا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔
Democracy is the best revenge. Jiye Bhutto pic.twitter.com/L4wLEjUJTl
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 17, 2019
دوسری طرف وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشرف کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں، تقسیم بڑھے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا فائدہ؟ میں مسلسل کہہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے نیو ڈیل (New Deal) کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں۔
وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں ، تقسیم بڑھے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا فائدہ ؟ مسلسل کہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے نیو ڈیل (New Deal) کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 17, 2019
یاد رہے کہ گذشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا ہے جس کے بعد ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے۔