ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے اس فیصلے سے پرائیویٹ امتحانات کے خواہشند طلباء و طالبات کے علاوہ جامعات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور پرائیویٹ تعلیم حاصل کرنا بھی ممکن نہیں رہ پائے گا۔
جامعہ گومل کے وائس چانسل پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایچ ای سی کے اس فیصلے کے خلاف صوبے بھر کے وائس چانسلرز کی آن لائن کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے پرائیویٹ تعلیم کے خواہشنمد کبھی تعلیمی ڈگری حاصل نہیں کرسکیں گے جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
وائس چانسلر جامعہ گومل نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔