پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ؛ 'آن لائن ٹریفک کو حقیقی حمایت نہیں کہا جا سکتا'

ماضی میں انسانی سمگلنگ یا منی لانڈرنگ میں ملوث لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک کروائے جاتے رہے ہیں۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے شامل تفتیش نہ ہونے کی بنا پر سیاسی شخصیات کو پہلے اشتہاری قرار دیا گیا اور اب نادرا میں ان کے شناختی کارڈ کینسل کروانے کے لیے درخواست دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ؛ 'آن لائن ٹریفک کو حقیقی حمایت نہیں کہا جا سکتا'

بظاہر  یہی نظر آ رہا ہے کہ کل پاکستان میں انٹرنیٹ پی ٹی آئی کے آن لائن جلسے کی وجہ سے سست رفتار کر دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے آن لائن جلسے کو کتنے لوگ دیکھ رہے تھے، اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز بھی ہوں گے اور ناقدین بھی۔ آن لائن ٹریفک کا مطلب لازمی طور پر حمایت نہیں ہوتا۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر بہت سارے فیک اکاؤنٹس بھی موجود ہوتے ہیں اور ہیومن بوٹس بھی ان میں شامل ہیں۔ یہ کہنا ہے اسد بیگ کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں خرم کھوسہ نے کہا ڈپٹی کمشنر لاہور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی عزیزہ ہیں اور انہوں نے 15 منٹ میں نقص امن کا خطرہ بھانپ کر شیر افضل مروت کی گرفتاری کا آرڈر دے دیا۔ عدالت کا بار روم وکلا کا ہائیڈ پارک ہوتا ہے جہاں وہ ڈکٹیٹرز اور ججز کے خلاف تقریریں کرتے رہے ہیں مگر ان پر کبھی کو فرد جرم نہیں لگی۔ 9 مئی پر حملہ کرنے والے وہی تھے جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، جنہوں نے دو سپریم کورٹس لگوائی تھیں۔

منیر باجوہ کے مطابق ماضی میں انسانی سمگلنگ یا منی لانڈرنگ میں ملوث لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک کروائے جاتے رہے ہیں۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے شامل تفتیش نہ ہونے کی بنا پر سیاسی شخصیات کو پہلے اشتہاری قرار دیا گیا اور اب نادرا میں ان کے شناختی کارڈ کینسل کروانے کے لیے درخواست دی گئی ہے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔