’تو نے کیسا جادو کیا؟‘؛ جمائمہ خان نے خاتونِ اوّل بشریٰ مانیکا پر ٹوئیٹ کس دی

’تو نے کیسا جادو کیا؟‘؛ جمائمہ خان نے خاتونِ اوّل بشریٰ مانیکا پر ٹوئیٹ کس دی
وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

جمائمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ پوسٹر شئیر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے پسِ منظر میں ان کی نئی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں۔ پوسٹر میں بشریٰ بی بی کی ہاتھوں کے پاس جادوئی کرسٹل بال ہے جب کہ اس پوسٹر میں جمائمہ کو بھی سفید قمیض اور دوپٹے میں چھوٹا کر کے دکھایا گیا ہے۔

فلمی پوسٹرمیں دکھائی گئی جادوئی کرسٹل بال پردرج ہے ’’تو نے کیسا جادو کیا؟‘‘۔ اس مزاحیہ پوسٹر کے ساتھ جمائمہ گولڈ سمتھ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسے لالی ووڈ کا پوسٹر پسند نہیں؟‘۔

جمائمہ نے فلمی پوسٹر پر لکھے ہوئے جملے کا انگریزی ترجمہ کر کے معنی خیز 3 مزاحیہ ایموجیز بھی بنائے۔



علاوہ ازیں جمائمہ نے پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، آپ میں سے زیادہ تر افراد کی طرح مجھے بھی یہ مضحکہ خیز لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمی پوسٹرز، سٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں۔