Get Alerts

ٹیکس چوری، ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شیوازنیگر جرمنی میں گرفتار

کسٹمز کے ترجمان سوڈیوچ زیتنگ کا کہنا ہے کہ اگر ساتھ لے جانے والی چیز یورپ کے اندر ہی رہے تو اس کو کسٹمز کے پاس ڈکلیئر کرنا ضروری ہے، یہ اصول ہر کسی پر لاگو ہوتا ہے چاہے کسی کا نام آرنلڈ ہو، مُلر ہو یا پھر کوئی اور۔ٹیکس چھپانے پر آرنلڈ کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

ٹیکس چوری، ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شیوازنیگر جرمنی میں گرفتار

معروف ہالی وڈ اداکار اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوازنیگر کو جرمنی میں مبینہ ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

جرمن میڈیا کے مطابق مشہور فلم سیریز ٹرمینیٹر سے شہرت پانے والے اداکار آرنلڈ شیوازنیگر ک کو میونخ ایئر پورٹ پر روک کر ان کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک قیمتی سوئس گھڑی برآمد ہوئی جس کی قیمت تقریباً 26 ہزار یورو بتائی جا رہی ہے۔ آرنلڈ نے جرمنی پہنچنے سے پہلے اپنے اثاثوں میں قیمتی گھڑی ظاہر نہیں کی تھی۔

میونخ میں کسٹمز آفس کے ایک ترجمان نے کہا کہ آرنلڈ نے یورپی یونین آنے سے قبل ایک ایسی پروڈکٹ اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کی جسے یوری یونین کے باہر سے امپورٹ کیا گیا اور جو رجسٹرڈ نہیں ہے۔ اس قانون کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔ٹیکس چھپانے پر آرنلڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

آرنلڈ شیوازنیگر نے ایئرپورٹ حکام کو بتایا کہ وہ میونخ میں اسی گھڑی کی نیلامی کے لیے پہنچے تھے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی موسمیاتی تبدیلیوں سے سر اٹھانے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے فنڈ میں بطور عطیہ دینا چاہتے تھے۔ جرمنی کو بھی ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے اور جلد یہاں بھی جنگلات ختم ہو جائیں گے۔

پیدائشی طور پر آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ اداکار جو اب امریکہ میں رہتے ہیں، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

رپورٹ میں کسٹم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرنلڈ شیوارزنیگر کو لاس اینجلس سے میونخ پہنچنے کے بعد تین گھنٹے تک روک کر رکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

آرنلڈ کی وضاحت کے باوجود ایئرپورٹ حکام نے ان پر 4 ہزار یورو ٹیکس سمیت 35 ہزار یورو کا جرمانہ عائد کیا اور انہیں کہا کہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے یہ جرمانہ بھر سکتے ہیں۔

امریکی ٹیلی وژن سی این این کے مطابق، یہ واقعہ دلچسپ صورت اس وقت اختیار کر گیا جب آرنلڈ جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوگئے مگر اس بار کریڈٹ کارڈ مشین عین موقع پر جواب دے گئی اور ایئر پورٹ حکام ایک گھنٹے تک اسے قابل استعمال بنانے میں ناکام رہے۔

کریڈٹ کارڈ مشین سے مایوس ہونے کے بعد ایئر پورٹ حکام آرنلڈ کو اپنی حراست میں اے ٹی ایم مشین تک لے گئے مگر وہاں جا کر معلوم ہوا کہ اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے کی حد بہت کم اور اوپر سے بینک بھی بند ہے۔

ایئر پورٹ حکام آرنلڈ کو واپس ایئر پورٹ لے آئے جہاں ایک آفیسر بالآخر ایک نئی کریڈٹ کارڈ مشین لے آئے جس کے ذریعے آرنلڈ نے جرمانے کی رقم ادا کی۔ اس پوری کارروائی میں 3 گھنٹے لگے اور آرنلڈ اس دوران ایئر پورٹ حکام کی حراست میں ہی رہے۔

کسٹمز کے ترجمان سوڈیوچ زیتنگ کا کہنا ہے کہ اگر ساتھ لے جانے والی چیز یورپ کے اندر ہی رہے تو اس کو کسٹمز کے پاس ڈکلیئر کرنا ضروری ہے، یہ اصول ہر کسی پر لاگو ہوتا ہے چاہے کسی کا نام آرنلڈ ہو، مُلر ہو یا پھر کوئی اور۔

جس لگژری گھڑی کی وجہ سے اداکار کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑا اس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ سوئس کمپنی نے خصوصی طور پر اداکار کے لیے بنائی تھی۔