اگر بشریٰ بی بی گھریلو خاتون تھیں تو ان کو فرح گوگی کیساتھ کمپنیوں میں ڈائریکٹر بننے کی کیا ضرورت ہے، مزمل سہروردی

اگر بشریٰ بی بی گھریلو خاتون تھیں تو ان کو فرح گوگی کیساتھ کمپنیوں میں ڈائریکٹر بننے کی کیا ضرورت ہے، مزمل سہروردی
ہم ایف اے ٹی ایف میں اس لیے پھنسے رہے کیونکہ عمران خان کی خارجہ پالیسی کمزور تھی۔ ہماری خارجہ پالیسی جیسے ہی بہتر ہوئی، ہم اس سے باہر نکل آئے۔ بھارت پاکستان کے مقابلے میں دو ووٹ بھی نہ لاسکا یہ موجودہ حکومت کی کامیابی ہے، مزمل سہروردی

کے پی حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل بی آر ٹی ہے اگر انہوں نے کرپشن نہیں کی تو کورٹ کیوں جاتے ہیں۔ یہ بہت بڑا بم ہے مجھے یوں لگتا ہے جب کیس کھلے گا اور ٹھیک انکوائری ہوئی تو دو وزیراعلی جیل میں ہوں گے اس میں بہت کرپشن ہوئی اسی طرح بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ کیس میں بھی کرپشن کی گئی ہے، رفعت اللہ اورکزئی

فرح گوگی صرف چند سال پہلے تک لاہور کے ایک شو روم پر بطور سیلز گرل کام کرتی تھیں۔ اس کے بعد وہ فوٹریس میں ایک بوتیک پر ملازم ہو گئیں۔ وہیں پر ان کی اپنے شوہر احسن جمیل گجر سے ملاقات ہوئی تھی۔ 2018 میں انکے اثاثے 5 کروڑ تھے اور آج 98 کروڑ ہیں تو اس پر مجھے اور آپکو سوال کرنے کا حق ہے، مزمل سہروردی