کرونا کا خوف، مشتعل افراد نے کوئٹہ میں قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی

کرونا کا خوف، مشتعل افراد نے کوئٹہ میں قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی
کرونا وائرس کا خوف اتنا ہے کہ اس نے شہریوں کو ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی ہیجانی کیفیت کا نتیجہ ہے کہ کوئٹہ میں مشتعل افراد نے حکومت کی جانب سے قائم قرنطینہ کو آگ لگا دی۔ کرونا سے بچاؤ کے لئے قرنطینہ سینٹر میاں غنڈی سے حاجی کیمپ منتقل کرنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،احتجاج کے دوران حاجی کیمپ کے اندر بنائے گئے قرنطینہ سینٹر کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میں مشتعل افراد نے وائرس کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے بنائے گئے اسپیشل سینٹر کو آگ لگا دی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق قرنطینہ  سینٹر حاجی کیمپ میں منتقل کرنے کے خلاف تھے جس کے باعث تنازعہ پیدا ہوا۔ تاہم فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں مصروف رہیں جنہوں نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔