Get Alerts

امریکا:کرونا وائرس سے روزگار متاثر، شہریوں کو کئی سو ڈالر براہ راست دینے کا فیصلہ

امریکا:کرونا وائرس سے روزگار متاثر، شہریوں کو کئی سو ڈالر براہ راست دینے کا فیصلہ
کرونا نے دنیا کا معاشی نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ کرونا کے شکار افراد جو قرنطینہ میں موجود ہیں ان کو غم روزگار کھائے جا رہا ہے۔ ایسے میں امریکی حکومت کا انقلابی اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے تمام افراد جو کہ خود کو قرنطینہ کیئے ہوئے ہیں یا جن کے کاروبار کرونا کی وجہ سے ملک میں ہونے والی بندش سے متاثر ہوئے ہیں انکو براہ راست رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ رقم چیک کی صورت میں دی جائے گی اس حوالے سے امریکی صدر نے ٹویٹ کر کے  امریکی عوام کو پھر سے یقین دہانی کرائی ہے کہ انکے چیک ان تک پہنچ رہے ہیں۔ یہ رقم کرونا ریلیف فنڈ سے ادا کی جا رہی ہے اور اسکا معیشت ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں اور سو کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔