Get Alerts

بیرون ملک میڈیکل ڈگری ہولڈرز کا آئی جی کوخط، اجتماعی خود کشی کی دھمکی

بیرون ملک میڈیکل ڈگری ہولڈرز کا آئی جی کوخط، اجتماعی خود کشی کی دھمکی
بیرون ملک سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ لائسنس ملنے پرپھٹ پڑے۔

آل پاکستان فارن میڈیکل گریجوایٹس اور ان کے والدین کی جانب سے آئی جی پولیس اسلام آباد کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ایم سی کی اجازت اور اعلان کے مطابق ، پاکستانی غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس نے پی-آر ایم پی لینس کیلئے اپنی تمام دستاویزات پیش فراہم کیں لیکن پی ایم سی لائسنس جاری نہیں کررہا ہے۔ جبکہ بی لسٹ غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس نے اپنا لائسنس حاصل کیا۔

طلبہ نے لکھا کہ اس امتیازی سلوک اور ظالمانہ اقدام کے خلاف ہم  16 مارچ سے پی ایم سی کے سامنے پر امن طور پر دھرنے پر ہیں لیکن پی ایم سی کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

https://twitter.com/DrAliahaider/status/1372511334370263044

طلبہ نے خط میں آئی جی اسلام آباد کو لکھا کہ اس صورت حال میں اگر کسی پاکستانی فارن میڈیکل گریجوایٹ ڈاکٹر کو تکلیف پہنچتی ہے  یا وہ خود کشی جیسا اقدام کرلے تو اسکا ذمہ دار پاکستان میڈیکل کونسل کو ٹھہرایا جائے۔ اس خط پر سیکنڑوں طلبہ کے دستخط ہیں۔