Get Alerts

ایم کیو ایم اور ق لیگ نے سیاسی بحران حل کرنے کیلئے مائنس عمران فارمولا پیش کردیا

ایم کیو ایم اور ق لیگ نے سیاسی بحران حل کرنے کیلئے مائنس عمران فارمولا پیش کردیا
حکومت کی اتحادی جماعت (ق) لیگ اورایم کیوایم نےشعبان میں بقر عید مانگ لی اور بحران حل کرنےکے لیے عمران خان مائنس ون فارمولاپیش کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ق) موجودہ سیاسی بھونچال میں نئی کہانی لے کر سامنے آگئیں، دونوں جماعتوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود تو نہیں بچ سکتے، اب وہ پی ٹی آئی کی حکومت بچانے کی کوشش کریں۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم تو بچتے ہوئے نظر نہیں آرہے لیکن پی ٹی آئی حکومت بچ سکتی ہے لہٰذا حکومت بچانے کے لیے ایسے بہت سے آپشن ہیں جن پر غور ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب (ق) لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کی بات کی تائید کی گئی ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ کوئی نیا ایڈونچر کرنے کے بجائے پی ٹی آئی سے ہی کسی ایسے رکن کو سامنے لائیں جس پر وزارتِ عظمیٰ کے لیے اتفاق کیا جاسکے ، ووٹنگ کے دن تک کی مہلت ہے۔

علاوہ ازیں خالد مقبول صدیقی اور طارق بشیر چیمہ دونوں نے سندھ میں گورنر راج کی بھی مخالفت کردی۔