Get Alerts

آئی ایم ایف کا پاکستان کی مشروط مدد کا اعلان

آئی ایم ایف کے ایک ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ تاہم اصلاحات کا پیکج نئے پروگرام کے حجم سے زیادہ اہم ہونا چاہیے۔ اصلاحات کے عمل کو دوگنا کرنا ضروری ہے، جس سے پاکستان کو ترقی کی پوری صلاحیت فراہم کی جا سکے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان کی مشروط مدد کا اعلان

پاکستان کی معاشی مشکلات کے پیش نظر آئی ایم ایف نے مشروط طور پر پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم جبکہ اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ترقی کی صلاحیت فراہم کریں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مشرقی وسطیٰ اور وسطی ایشیاء کے ڈائریکٹر جہاد آزور کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

تاہم اصلاحات کا پیکج نئے پروگرام کے حجم سے زیادہ اہم ہونا چاہیے۔

آئی ایم ایف 2024 کے موسم بہار کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اصلاحات کو اہم قرار دے دیا ہے۔ جبکہ اسے تیز کرنے پر بھی زور دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے عمل کو دوگنا کرنا ضروری ہے، جس سے پاکستان کو ترقی کی پوری صلاحیت فراہم کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس وقت پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی حکام کے علاوہ آئی ایم ایف کے عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

بدھ کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر کے قرضے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ اس سے قبل کی رپورٹوں میں پاکستان کی جانب سے چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے ای ایف ایف پیکج میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی جو تین سال پر محیط ہے تاکہ ملک کے معاشی استحکام کو تقویت ملے۔

منگل کو ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز کردہ اصلاحات کا ذکر کیا تاکہ موجودہ پروگراموں کے لیے مذاکرات کے دوران طے شدہ اہداف کو پورا کیا جا سکے۔

ان میں سے ایک ملاقات میں محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی ہیلا چیکروہو کو پاکستان کے ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جمعرات کو پوسٹ کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب معاون ڈونلڈ لو اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری وزیر الزبتھ ہورسٹ نے ورلڈ بینک کے ہیڈکوارٹرز میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے واشنگٹن کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوم برگ حکام سے راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے۔ روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی۔ ترسیلات زر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔