کیا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیرملکی شہریت لی؟

کیا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیرملکی شہریت لی؟
سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے دوہری شہریت سے متعلق خبروں کی سخت تردید کردی۔

انہوں نے وضاحت دی کہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور میرا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے۔

سابق چیف جسٹس نے سابق گورنر خواجہ طارق رحیم، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق اور عبداللہ ملک سمیت دیگر وکلاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دوہری شہریت سے متعلق متضاد خبروں کے بارے میں بیان دیا۔علاوہ ازیں سابق میاں ثاقب نثار نے ڈیم سے متعلق کہا کہ مہمند ڈیم کے کام پر مطمئن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کا مرحلہ وار کام ہورہا ہے اور تعمیر پر پیش رفت ہو رہی۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ مہمند ڈیم کے کام کی پیش رفت سے متعلق حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔میاں ثاقب نثار نے نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہوجانے کا دعوی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں محفوظ ہے جس کی نگرانی سپریم کورٹ کر رہی ہے۔