دوسری جانب سابق صدر مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس طویل فیصلے کا ایک پیرا گراف خاص طور پر بحث کا موضوع بن گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس بارے میں تند و تیز بحث جاری ہے۔
66 نمبر کے اس پیرا گراف میں لکھا ہے:
’ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیتے ہیں کہ وہ مفرور/مجرم کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کریں اور یقینی بنائیں کہ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے، اور اگر وہ مردہ پائے جائیں تو ان کی لاش کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک گھسیٹا جائے اور تین دنوں تک لٹکایا جائے۔‘
https://www.youtube.com/watch?v=_woCDFabAvU&t=7s
قابلِ غور بات یہ ہے کہ صرف جسٹس وقار نے اس پیرا گراف سے اتفاق کیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم بقیہ تمام فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں لیکن انہوں نے اس شق کی مخالفت کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں: میں نے خصوصی عدالت کے صدر کے فیصلے کا مسودہ پڑھا ہے اور میں اس کے نتائج اور سزا سے اتفاق کرتا ہوں (سوائے پیرا 66 کے)۔
افواج ملک اور ادارے کے وقار کا دفاع کرنا جانتی ہیں: میجر جنرل آصف غفور
واضح رہے کہ تفصیلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویر مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے سنائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان مشاورت ہوئی ہے اور چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کا اعلان حکومت کرے گی۔
جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں دی جہاں انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک اور ادارے کی عزت اور وقار کا ہر قمیت پر تحفظ کیا جائے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=uBCpl9zRZx4
سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے اور خاص طور پر اس میں استعمال کی گئی زبان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی طرف سے 13 دسمبر کو مختصر فیصلے سنائے جانے کے بعد جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا وہ صحیح ثابت ہو رہے ہیں۔
آصف غفور نے کہا کہ فیصلے میں استعمال کیے گئے الفاظ انسانیت، مذہب، تہذیب اور تمام اقدار کے خلاف
اس سے قبل اسلام آباد میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں جسٹس شاہد فضل کریم اور جسٹس نذر محمد پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے فیصلہ تحریر کیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد فضل کریم نے سزائے موت سنائی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اللہ اکبر نے اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کی ٹیم غداری کا مقدمہ ثابت نہیں کرسکی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کے جرم کا ارتکاب کیا، ان پر آئین پامال کرنے کا جرم ثابت ہوتا ہے اور وہ مجرم ہیں، لہذا پرویز مشرف کو سزائے موت دی جائے۔
کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ 169 صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس وقت کی کورکمانڈرز کمیٹی کے علاوہ تمام دیگر وردی والے افسران جنہوں نے انہیں ہر وقت تحفظ فراہم کیا وہ ملزم کے اعمال اور اقدام میں مکمل اور برابر کے شریک ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 'ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ مفرور/مجرم کو پکڑنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں اور اسے یقینی بنائیں کہ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اور اگر وہ وفات پاجاتے ہیں تو ان کی لاش کو گھسیٹ کر اسلام آباد میں ڈی چوک پر لایا جائے اور 3 دن کے لیے لٹکایا جائے'۔
پس منظر
3 نومبر 2007 کو پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آئین معطل اور میڈیا پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری سمیت سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے جج صاحبان کو گھروں میں نظربند کر دیا تھا۔
آرٹیکل 6
پاکستان میں آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت آئین کو توڑنا اور اس کام میں مدد کرنا ریاست سے ’سنگین بغاوت‘ کا جرم ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 26 جون 2013 کو انکوائری کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھا جس پر وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے 16 نومبر 2013 کو رپورٹ جمع کرائی، لا ڈویژن کی مشاورت کے بعد 13 دسمبر 2013 کو پرویز مشرف کے خلاف شکایت درج کرائی گئی جس میں ان کے خلاف سب سے سنگین جرم متعدد مواقع پر آئین معطل کرنا بتایا گیا۔
پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ 6 سال سے زائد چلا۔ وہ صرف ایک دفعہ عدالت میں پیش ہوئے اور پھر ملک سے باہر چلے گئے۔
خصوصی عدالت کی متعدد دفعہ تشکیل نو کی گئی اور ججز بدلتے رہے۔ جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس طاہرہ صفدر سمیت 7 ججز نے مقدمہ سنا۔