ﷲ کے بندو! بندہ تابعدار نہیں بلکہ بہت بڑا کھلاڑی ہے۔

ﷲ کے بندو! بندہ تابعدار نہیں بلکہ بہت بڑا کھلاڑی ہے۔


ایک گمنام اور نااہل شخص محمود خان (بزدار پلس کو) وزیراعلیٰ بنایا، حالانکہ سہولت کار اور سرپرست اِس نامزدگی پر خوش نہیں تھے اور آج بھی خوش نہیں۔ اِسی لئے یہ کہنا غلط ہے کہ بندہ تابعدار ہے۔ بندہ تابعدار نہیں بلکہ بہت بڑا کھلاڑی ہے جو ”اُن“ سے کھیل رہا ہے۔



سرپرستوں اور سہولت کاروں کی خواہش تھی کہ پنجاب میں تگڑا وزیراعلیٰ ہو۔ پہلی ترجیح پرویز الٰہی اور دوسری ترجیح فواد چوہدری تھے لیکن بندے نے عثمان بزدار کو میدان میں اُتار دیا۔ تب سب لوگ دنگ رہ گئے اور بعد میں اُن کی کارکردگی سے حیران اور پریشان ہونے لگے۔



سب سے زیادہ پریشان سرپرست اور سہولت کار ہیں اور پچھلے دو برسوں میں اُنہوں نے ہر طریقے سے اُن کو ہٹانے کے لئے دبائو ڈالا لیکن عثمان بزدار کے بارے میں بندہ مصر ہے کہ وہ جادو کی چھڑی سے پنجاب کو ٹھیک کردیں گے۔