ڈسکہ سے حیرت انگیز خبریں: 14 پولنگ سٹیشنز کا عملہ ہی غائب

ڈسکہ سے حیرت انگیز خبریں: 14 پولنگ سٹیشنز کا عملہ ہی غائب
ڈسکہ کے ضمنی انتخابات نے ایک حیرت انگیز موڑ لے لیا ہے کہ جہاں مسلم لیگ نواز کی آٹھ ہزار سے زائد کی برتری ٹھنڈ کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی چلی جا رہی ہے اور اب یکایک 14 پولنگ سٹیشنز کے عملے ہی غائب ہو گئے ہیں.

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق 14 پولنگ سٹیشنز کے عملے غائب ہیں اور ان کے ساتھ فون پر بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا.

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا کبھی ایسا دیکھا یا سنا ہے؟

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1362879500632031233?s=19