کیا آپ واٹس ایپ کے ان اہم فیچرز کے بارے میں جانتے ہیں؟

کیا آپ واٹس ایپ کے ان اہم فیچرز کے بارے میں جانتے ہیں؟
آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے اہم ترین فیچرز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جن کے بارے میں جان کر آپ کا ایپ استعمال کرنے کا انداز بدل جائے گا۔

آج کے دور میں اگر آپ کے ہاتھ میں سمارٹ فون ہے تو اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ آپ کے فون میں واٹس ایپ نہ ہو۔ واٹس ایپ دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جس میں آپ کو بہت سے حیرت انگیز فیچرز پیش کئے جاتے ہیں۔

ویو ونس

واٹس ایپ نے حال ہی میں ویو ونس فیچر جاری کیا ہے، جس میں سنیپ چیٹ کی طرح صارف کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو اس طرح شیئر کر سکتا ہے کہ وہ شخص کو صرف ایک بار نظر آئے، جس کے بعد وہ غائب ہو جائے۔ تصویر یا ویڈیو شیئر کرتے وقت آپ وہاں دیے گئے ‘1’ کے آپشن کو منتخب کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔

چیٹس کو آئی فون سے اینڈرائیڈ فون میں منتقل کریں

2021ء میں ریلیز ہونے والے واٹس ایپ کے اس فیچر کو صارفین نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ USB Type-C کیبل کی مدد سے اپنی چیٹس ایک فون سے دوسرے فون پر بھیج سکتے ہیں۔ یہ آپشن آپ کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں ملے گا۔

واٹس ایپ پر رقم بھیجیں اور وصول کریں

اس میسجنگ ایپ نے ایک خصوصی UPI پر مبنی ادائیگی کا پلیٹ فارم ‘ WhatsApp Pay’ بھی شروع کیا ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کسی کو بھی پیسے بھیج سکتے ہیں اور واٹس ایپ چیٹ میں ہی ان سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔

کمپیوٹر سے فون کالز

کچھ عرصہ قبل جاری ہونے والے اس فیچر کو صارفین بھی بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے اب آپ اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ یعنی WhatsApp ویب سے واٹس ایپ پر آنے والی وائس اور ویڈیو کالز وصول کر سکتے ہیں۔

ملٹی ڈیوائس کی خصوصیت

واٹس ایپ کا یہ فیچر بھی حیرت انگیز ہے۔ اس ملٹی ڈیوائس فیچر کی مدد سے، جو چند ماہ قبل شروع کیا گیا تھا، آپ اپنے فون کو انٹرنیٹ سے منسلک رکھے بغیر متعدد ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔