پاکستان میں ایکس کی سروسز تاحال بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا

صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹویٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ صارفین ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے۔ جب بھی اسے لوڈ کیا جارہا ہے تو سکرین پر 'this site can't be reached' کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے۔

پاکستان میں ایکس کی سروسز تاحال بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملک بھر میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس متاثر ہوئی جو کہ تاحال ڈاؤن ہے۔

رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس ڈاؤن ہے۔ صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹویٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

صارفین ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے۔ جب بھی اسے لوڈ کیا جارہا ہے تو سکرین پر 'this site can't be reached' کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

Downdetector کے مطابق رات 9 بج کر ایک منٹ کے قریب ایکس کی بندش کی  کم از کم 185 رپورٹیں موصول ہوئیں جو رات 9:24 بجے تک بڑھ کر 239 ہو گئیں۔

دوسری جانب سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ، نیٹ بلاکس نے بھی پاکستان میں ایکس کی بندش کی تصدیق کی ہے۔  گزشتہ کچھ دنوں میں پاکستان بھر میں کئی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز سمیت سوشل میڈیا سائٹس ڈاؤن ہو چکی ہیں۔

خاص طور پر عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے پیش نظر اکثر سروسز متاثر رہیں۔

اس سے قبل ایکس مئی 2023 میں عالمی بندش کا شکار ہوا تھا۔ جب دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات کی گئیں۔