Get Alerts

پی ٹی وی کے 85 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت

پی ٹی وی کے 85 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی وی کے 85 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہو چکی ہیں۔

سیکریٹری وزارت اطلاعات شاہیرہ شاہ نے پی ٹی وی ملازمین کے ڈگریوں کے معاملے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کی ڈگریوں کی چھان بین کا عمل جاری ہے اور اب تک 85 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوچکی ہیں۔

سیکریٹری وزارت اطلاعات نے کہا کہ اب تک جعلی ڈگریوں والے ملازمین سے تنخواہیں واپس نہیں لی گئیں ہیں۔

اس پر پی اے سی نے پی ٹی وی کے تمام ملازمین کی ڈگریاں چیک کرنے کی ہدایات کر دی۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ہدایات جاری کیں کہ جعلی ڈگری دینے والے ملازمین کی تنخواہیں اس وقت کے ایم ڈی یا چیئرمین سے واپس لیں۔