وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جلد پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سے مہنگائی کم ہوگی اور عالمی وبا کا شکار پاکستانی عوام کے لئے ایک ریلیف ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پیٹرولیم کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ لی اور اس دوران انہوں نے حکام اور وزرا سے بات چیت کے دوران یہ عندیہ دیا۔
یاد رہے کہ کرونا کی وجہ سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے اور تیل کی کھپت میں نمایاں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی ہوچکی ہے اور یہ تارییخ کی کم ترین سطح پر آچکا ہے