مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو، اب اقتدار سے چپکے رہنے کا کیا فائدہ ہے؟
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1505143970783174662?s=20&t=oq2HoJs7gIBDjfweId5stw
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ اگر بقول آپ کے 14 ارکان آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ 342 کے ایوان میں 165 ارکان آپ کے ساتھ رہ گئے ہیں۔ گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1505143315150565378?s=20&t=oq2HoJs7gIBDjfweId5stw
مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو۔اب اقتدار سےچپکتے رہنے کا فائدہ کیا ہے؟ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں۔ پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1505143062456336384?s=20&t=oq2HoJs7gIBDjfweId5stw
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔