میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان آسانی سے مان جائیں گے۔ ان کے دماغ میں ابھی تک ایک جارحانہ باؤلر کا فریم ورک ہے، اور وہ اسی طرح ہی سوچتے ہیں اور کرکٹ کی اصطلاح میں آخری گیند تک لڑنے والی بات کرتے ہیں، ضیغم خان
عمران سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈران کو ناجائز سمجھتے ہیں۔ پاکستانی نظام ٹوٹ پھوٹ بھی جائے تو اس کی ان کو کوئی فکر نہیں۔ وہ ان سب چیزوں کو بدی اور اچھائی کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ وہ خود کو اچھا جبکہ اپنے علاوہ تمام کو برا سمجھتے ہیں۔ ضیغم خان
عمران خان پہلے اپوزیشن کو کہتے تھے کہ میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا، اس بار انہوں نے پیغام دینے کی کوشش کی کہ میں آپ کو بھی نہیں چھوڑوں گا یہ پیغام اب وہ اپنے جلسوں میں مقتدر قوتوں کو دے رہے ہیں جنہوں نے ہر چیز میں پہلے انکی مدد کی تھی، نادیہ نقی
سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 184/3 کو بروئے کار لا کر اسلام آباد کی انتظامیہ کو یہ ہدایات جاری کرے کہ جب تک سیاسی معاملات ٹھیک نہ ہو جائیں، اسلام آباد میں کسی جلسے جلوس کو داخل ہونے کی قطعی اجازت نہ دی جائے، احمد بلال محبوب