انسانی زندگی کے بہت سے پہلو ہوا کرتے ہیں تاہم زندگی کا سیکس سے متعلق حصہ یا جنسی پہلو زندگی چند اہم ترین ابواب میں سے ایک ہوتا ہے۔ اس لئے یہ معاملہ خبروں کی زینت بھی بنتا ہے اور خاص کر جب کسی اہم شخصیت یا سلیبریٹی کی زندگی کا ازدواجی یا جنسی معاملہ زیر بحث ہو۔
پاکستان کے متنازع میڈیا پرسنیلٹی وقار ذکا کو بھی شاید یہ حقیقت اچھے سے معلوم ہے اور یہی وجہ ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز سے ہی وہ ایک کے بعد ایک ایسا شو لے کر آرہے ہیں جس میں موضوع بحث ' سیکس' ہے. 5 مئی کو انہوں نے خود اعلانیہ پہلے آن لائن اسلامی سیکس شو کا انعقاد کیا اور اب وزیر اعظم عمران خان کی جنسی و ازدواجی زندگی کے بارے میں ایک شو لے کر آئے ہیں جن میں ان کے ساتھ وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان شریک تھیں۔
اسی شو میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی جنسی صلاحیت کے حوالہ سے انکی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا بیان سامنے آیا ہے۔ وقار ذکا نے ریحام خان سے سوال کیا کہ آیا عمران خان صاحب کی جنسی کارکردگی (سیکشول پرفارمنس) پہلے شوہر سے بہتر تھی یا بری تھی ؟ جس پر ریحام خان نے بتایا کہ پہلے شوہر کی جنسی کارکردگی بہتر تھی۔ جس پر وقار ذکا نے کافی حیرت کا اظہار کیا اور دوبارہ تصدیق کرنا چاہی تو ریحام خان کا جواب پھر وہی رہا۔
https://twitter.com/OfficialShaim/status/1262659882769137672
اس کے بعد اب سوشل میںڈیا پر ریحام خان کے خلاف ایک ٹرینڈ دیکھنے میں آرہا ہے اور انہیں مغلظات سے نوازاتے ہوئے ان کے کردار پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین وقار ذکا پر بھی برہم نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کچھ ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ریحام خان نےاپنا تجربے کے بارے میں بات کر کے کچھ برا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی مبینہ طور پر 2014 کے دھرنے کے دوران ہوئی تھی جو کہ عملی طور پر 8 ماہ تک ہی چل سکی تھی جبکہ اس سے پہلے انکے شوہر اعجاز رحمان تھے اور اور وہ دونوں 12 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے تھے۔ عمران خان اور ریحام خان کی شادی پر اسرار حالات میں ختم ہوئی تھی۔ جبکہ اسکے بعد ریحام خان نے ایک متنازع کتاب ' ریحام خان' لکھی جس میں انہوں نے دیگر معاملات کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کی جنسی توہم پرستی کا ذکر کیا تھا۔
یاد رہے کہ وقار ذکا اس سے قبل ایک اور متنازع مذہبی شخصیت علامہ ضمیر اختر نقوی کے ساتھ 5 مئی کو ایک اسلامی ایجوکیشن شو کے نام سے آن لائن پروگرام کر چکے ہیں جسے سحری سے کچھ دیر قبل لائیو نشر کیا گیا اور اس میں سہاگ رات، سیکس کے طریقے، معذور بچوں کی پیدائش اور اس کا سد باب، پیدا ہونے سے قبل ہی بچے کو کیسے گورا کیا جائے، زچگی کے دوران عورت کی خوراک سمیت دیگر ‘اہم نوعیت’ کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ اس شو میں بتایا گیا کہ اس وقت مسلمان نوجوان جوڑوں کا ایک بڑا مسئلہ ماہواری کے دوران سیکس کا مسئلہ ہے جس کے حوالے سے جوڑوں کو اسلامی تعلیمات کا ادراک نہیں۔ جس پر علامہ ضمیر نقوی نے اپنی رائے سے آگاہ کیا تھا۔